جمائما کوعمران کیساتھ "لو میرج” پر پچھتاوا کیوں ہے؟

 سابق وزیراعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے محبت کی شادی پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش میرے والدین میری ارینج میرج کرتے تو میرے حق میں زیادہ بہتر ہوتا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ارینج اور لَو میرج کے فائدے اور نقصان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شادی کے وقت مجھے اعلیٰ اخلاقی معیار کی تلاش تھی، جمائما کی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہونے والی ارینج میریجز پر مبنی ہے، فلم کو ستمبر 2022 میں ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا۔

برطانیہ میں فلم کی نمائش سے قبل مقامی اخبار کو انٹرویو میں جمائما خان نے لوو اور ارینج میرج پر کھل کر گفتگو کی اور عمران خان سے 21 سال کی عمر میں شادی، پاکستانی میں قیام اور شادی کے انجام پر بھی گفتگو کی۔

جمائما خان نے اس پچھتاوے کا اظہار بھی کیا کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ میرے حق میں زیادہ بہتر ہوتا۔ اگر میرے والدین سمجھدار ہوتے تو ارینج میرج میرے لیے سود مند ہوتی، اپنی شادی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے جمائما خان نے بتایا کہ اگر میری ارینج میرج ہوتی تو وہ میرے لیے زیادہ بہتر ہوتی، میں اُس وقت اعلیٰ معیار اخلاق کی تلاش میں تھی۔

یاد رہے کہ جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی جو 9 برس ہی چل پائی تھی، عمران خان کے دو بیٹے ہیں جو اپنی ماں جمائما کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم میں معروف بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ کے علاوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ایشیائی کلچر کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button