سابق پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر امجد ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء ڈاکٹر امجد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔ بولے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی کہہ دیا تھا، ق لیگ کو مضبوط کریں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو ملک کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔

لاہور میں چوہدری سرور اور چوہدری شافع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنماء ڈاکٹر امجد نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کریں گے، چوہدری سرور نے ہمیشہ ہی شفقت برتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو پہلے ہی خیرباد کہہ دیا تھا۔

چوہدری شافع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر امجد جیسے افراد جماعتوں کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور طلباء ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ صرف پنجاب یا اسلام آباد کی جماعت نہیں، چاہے چند سال لگ جائیں، اس کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا، تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہئے، چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

پیپلزپارٹی نے میئرکراچی کا نام فائنل کرلیا،آج اعلان ہوگا

Related Articles

Back to top button