سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام کے حوالے سے سندھ بھر میں امن و امان کے پیش نظر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
خواتین، 12 سال کی عمر تک کے بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا اور پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی۔

Related Articles

Back to top button