سوات:کوچ کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

سوات پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button