شہبازشریف کو روسی صدرکی مبارکباد

شہباز شریف کو روسی صدر پیوٹن کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
شہباز شریف کو روس کے صدر ولادیمیری پیوٹن نے پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ جس کے بعد سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہبا زشریف کا نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
اس سے قبل چین نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دے دی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم میں تعاون کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اورپائیدارہیں، چین سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

Related Articles

Back to top button