طاقتور قوتیں پاکستان کیساتھ کھلواڑ سے باز رہیں

حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ردعمل کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکرنے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ملک کے سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین کیخلاف ہے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی سپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہئے۔
فواد چودھری کے مطابق ڈپٹی سپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال کر آئین کو ملیامیٹ کر دیا، ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے لیکن وہ ملک میں شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔

Related Articles

Back to top button