عالمی اداروں کی پاکستانی سیاست پر کڑی نظر ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مثال قائم کر دینی چاہئے تاکہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، یہ واقعات منصوبہ بندی سے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن تو چاہے گا کہ پاکستان میں افراتفری ہو، حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، دو تین مہینوں سے پہلے اندرون اور پاکستان میں کہا جا رہا تھا ڈیفالٹ، ڈیفالٹ۔

مسلم لیگ ق کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

Related Articles

Back to top button