کراچی پر بارش اور کرنٹ کی یلغار ، 7 افراد جاں بحق

کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران ایک مرتبہ پھر کے الیکٹرک کے ناقص نظام نے 7 افراد کی جان لے لی۔شہر قائد کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، گارڈن، لسبیلا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی و دیگر علاقوں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی معطل ہوگئی جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 55 ملی میٹرہوئی جبکہ ااس کے علاوہ صدر میں 45 ، سرجانی میں 45، لانڈھی میں 20، ماری پور مسرور بیس میں 32، نارتھ کراچی میں 27، شارع فیصل میں 11 ایئرپورٹ میں ایک اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں بارش سے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ، سائٹ ایریا میں 2 جبکہ لیاری اور کلفٹن میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔
موسم کا حال بتانے والوں نے آج رات تک شہر میں مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ کے علاقے میں بارش کے دوران بجلی کا تار موٹر سائیکل سواروں پر آگرا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔دونوں افراد علیحدہ علیحدہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے کہ سائٹ مدرسے کے قریب پی ایم ٹی کا تار ان کے اوپر آگرا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سلیم اعوان کا کہنا تھا کہ بجلی کا تار گرنے سے لگنے والے کرنٹ سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت عبدالرؤف اور عبدالمننان کے نام سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button