عمران خان نے فوج کیخلاف شرمناک مہم چلائی

ملکی سلامتی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس ساری مہم میں عمران خان کو قصور وار قرار دے دیا۔
مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی، عمران خان نے اپنے ٹرولز کے ذریعے سوشل میڈیا پر شرمناک مہم چلائی۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 منٹ تک عمران خان کے چیف آف سٹاف کا بیپر ٹی وی پر چلتا رہا، کل عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے پسینہ بھی آ رہا تھا، عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے، ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ فارن فنڈنگ کہاں استعمال ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر وضاحتیں دے رہے تھے، یہ بھی بتا دیتے لیز سے کتنے پیسے لیے اور کیوں لیے، یہ بھی بتاتے چرن جیت سنگھ، ورشا لوتھرا نے فنڈنگ کس لیے دی، غیر ملکی کمپنیوں سے جو فنڈنگ لی گئی وہ کہاں خرچ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا پیسا پکڑا گیا تو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ انتشار پھیلانا بھی اسی فارن فنڈنگ کے منصوبے کا حصہ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف کے ساتھ مقابلہ کرتے ہو، اداروں میں تقسیم اور دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ترجمانوں کو ٹرانسکرپٹ دیتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو نواز شریف سے ملاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کو بنانے والوں میں سے ہے، نواز شریف نے اداروں کو بتایا کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے، آپ نے اداروں کو کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، پالیمان کی بالادستی کو نواز شریف نے یقینی بنایا، آپ نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی، جب چوری اور ڈاکا پکڑا گیا تو چور روز بیٹھ کر الزام لگاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button