عمران خان کا انسٹا گرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے متحرک سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انسٹا گرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے، اکائونٹ کو ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد بحال کروا لیا گیا۔
ڈی ایم ڈبلیو(ڈیجیٹل میڈیا ونگ) کے جنرل مینیجر عمران غزالی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی خبروں کی تصدیق کی اور لکھا کہ عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہو گیا تھا جس کی بحالی کے لیے وہ میٹا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
عمران غزالی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا انسٹاگرام کے علاوہ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا جب کہ ہیک کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی 15 منٹ میں بحال کردیا گیا تھا۔اکاؤنٹ کو ہیک کیے جانے کے دوران عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایلون مسک سے متعلق ایک پوسٹ اور اسٹوری شیئر کی گئی تھی جو کہ اکاؤنٹ بحال ہوتے ہی ڈیلیٹ کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور فیس بک پر خاصے فعال رہتے ہیں جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 ملین سے زائد ہے۔

Related Articles

Back to top button