عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کا اعلان کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نے آفیشل اکائونٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے، اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں، جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر رقم دیں، اعلان کئے جانے والا تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔

Related Articles

Back to top button