لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارشیں

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر،راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ،جھنگ،جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہوگیا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی،بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا

Related Articles

Back to top button