پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل کیلئے وزرا سےآج ہی حلف لینے کا فیصلہ

حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے صوبائی کابینہ کی جلد ازجلد تشکیل کیلئے حلف برداری کی تقریب آج منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا خواجہ سعدرفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس سے متعلق مشاورت ہوئی۔ شرکا نے پنجاب کابینہ کی فوری تشکیل کا فیصلہ کیا اور طے پایا کہ پنجاب کابینہ آج شام ہی حلف اٹھانے گی۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب صوبائی وزرا سے حلف لیں گے، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک احمد خان، سرداراویس لغاری بھی وزیرکا حلف اٹھائیں گے، مزید وزرا کے ناموں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 3 وزرا کے بھی حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button