مری: کوسٹر کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مری گلیات روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 8 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ گلیات روڈ پر بس گہری کھائی میں گرنے سے پیش آیا، خیرہ گلی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں ایک کوسٹر کھائی میں گرگئی جس کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ریسکیو 1122 مری اور کے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں، اور ابھی تک حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے حادثے کے مقام سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں‌ مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حمزہ شہباز نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بس ڈرائیوروں کی جانب سے ریس لگائی جار ہی تھی اور تیز رفتاری کے باعث دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Related Articles

Back to top button