سردار تنویرالیاس نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سلطان محمود نے سردار تنویر الیاس سے عہدے کا حلف لیا۔نومنتخب وزیر اعظم کیساتھ 2 وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔
جن 2 وزرا نے حلف اٹھایا ان میں خواجہ فاروق احمد اور چودھری اخلاق شامل ہیں ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے.
دریں اثنا سردار تنویر الیاس وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سردار تنویر الیاس کو بلا مقابلہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے صرف سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اپوزیشن کی جانب اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ، اپوزیشن جماعتیں ایوان میں صرف احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں جس کےبعد وہ واپس لوٹ گئیں۔

Related Articles

Back to top button