معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ نسرین بی بی گزشتہ روز 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق یاسر شامی کی والدہ گزشتہ 2 برس سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعداز نماز عشاء مسجد محمدیہ رضویہ گرین ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

مرحومہ نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں، نماز جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آرمی چیف کا پشاور پولیس لائنز کا دورہ

Related Articles

Back to top button