منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں‌ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ، نیب کے گواہوں‌ کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے .

قائد حزب اختلاف شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے مختلف کیسسز کی سماعت ہوئی ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کمر درد میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ عدالت نے قائد حزب اختلاف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ۔

Related Articles

Back to top button