مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر سے ملاقات

کراچی :جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے، اور آج مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرپاکستان آصف زرداری سے ملاقات بھی کی۔
مولانا فضل الرحمان آج آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال میں پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد اور آج ہونے والے جلسے پر بھی بات کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button