وزیراعظم بتائیں 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے؟

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے؟ عمران خان کے وکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95 فیصد مقدمات ختم ہوگئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20 ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کہتے تھے ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں لیکن 1995 سے پہلے کے جرائم ختم کر دیئے گئے اور 2 ہزار 400 ارب روپے معاف کر دیئے گئے۔

Related Articles

Back to top button