وزیراعظم کا آصف زرداری پر عمران خان کے الزامات کا دفاع

وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر زرداری پر الزامات کے دفاع کے سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کے لیے سازشی تھیوری کے نمونے کے مطابق بھی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے۔

Related Articles

Back to top button