وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھار

وزیراعظم کے دورہ لاہورکے بعد پنجاب پولیس میں سی سی پی او لاہور سمیت بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلیے کردیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عمر شیخ کو نیا سی سی پی او تعینات کر دیا گیا جب کہ ذوالفقار حمیدکو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، بلال صدیق کمیانہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جب کہ عمران احمر آر پی او راولپنڈی اور کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا کو آر پی او ڈی جی خان لگایا گیا ہے۔ طارق عباس قریشی آرپی او ساہیوال اور ہمایوں بشیر تارڑ ڈی آئی جی ہائی وے پیٹرولنگ تعینات کردیے گئے ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عمر فاروق سلامت کو ڈی پی او گجرات، ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو ہٹا کر اے آئی جی انکوائری سی پی او مقرر کیا گیا ہے، ڈی پی او جھنگ سردارغیاث گل کو او ایس ڈی بنا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ طارق ولایت کو ڈی پی او خوشاب اور رانا شعیب محمودکو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی لگایا گیا ہے۔ سید حسنین حیدر کو ڈی پی او حافظ آباد اور وہاں سے کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخارکو ہٹا کر ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ بلال ظفر شیخ ڈی پی او چنیوٹ اور علی رضا کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے۔
ناصر سیال ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب، نجیب الرحمٰن بگوی ڈی پی او پاکپتن، صاحبزادہ بلال عمر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد اور عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن ون انویسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ نصیب اللہ خان ایس ایس پی ریکارڈ آفس سی ٹی ڈی لاہور جب کہ احمد محی الدین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب اور حسن افضل کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادلگایا گیا جب کہ ظفر بزدار ایس پی اسپیشل برانچ ملتان، حسن اقبال ڈی پی او مظفر گڑھ اور ندیم عباس ڈی پی او لیہ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button