وزیر اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز برطانیہ سے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے،سلمان شہبازاہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئے، جس کے بعد وہ ہفتے کے روز پاکستان پہنچیں گے۔

قبل ازیں سلمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

نومبر 2020 کے ایف آئی اے لاہور سرکل کے مقدمہ میں درخواست دائر کی گئی، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔

شہباز شریف کے صاحبزادے  سلمان شہباز نے کہا کہ 27 اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا، 2018 میں بیرون ملک گیا جبکہ 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا لہٰذا عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

Related Articles

Back to top button