وزیر داخلہ کی منشیات کیس سے مستقل حاضری معافی کی درخواست

لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیش ہوتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منشیات کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی ہے، پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ منشیات رکھنا جرم ہے اور منشیات ملے تو اس پر جرم عائد ہوتا ہے جبکہ منشیات اسمگلنگ کیساتھ سرکاری اہلکارکو کام سے روکنا بھی جرم ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد ہونی چاہئے، ہمارے 15 گواہ ہیں جو الزام کی توثیق کرتے ہیں، ہمارے کیس میں کیمیکل ایگزامن رپورٹ بھی موجود ہے لہٰذا ہماری شہادتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق اپنایا کہ ملزمان کے خلاف فرانزک اور دستاویزی ثبوت کیمیکل تجزیاتی رپورٹ سے مطابقت رکھتے ہیں، فرد جرم کی سطح پر تمام ثبوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر رانا ثنااللہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیاجائے کیونکہ وہ مصروفیات کے باعث ہرتاریخ پر پیش نہیں ہوسکتے۔
رانا ثنااللہ نے کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرادی جس پر عداالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا۔

Related Articles

Back to top button