پاکستان میں ادویات، طبی آلات کی کمی کا خطرہ

پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی کمی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ ادویات کے خام مال اور طبی آلات کی پاکستان میں درآمد بند ہو گئی جس کے باعث چند ہفتوں میں بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے چیئرمین ارشد محمود کے مطابق بینکوں کے ایل سی نہ کھولنے سے ادویات کے خام مال کی درآمد بند ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زبانی ہدایات پر بینک ایل سی نہیں کھول رہے، بینکوں کے ایل سی نہ کھولنے سے پاکستان میں ادویات کا خام مال نہیں آ رہا۔

ارشد محمود نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے باعث بینک ایل سی نہیں کھول رہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ادویات ساز اداروں کے پاس پیسے موجود ہیں مگر وہ خام مال نہیں منگوا پا رہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے چیئرمین ارشد محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کے سبب پاکستان میں طبی آلات کی درآمد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button