پاک فوج کا ٹانک میں بڑا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی ٹانک میں کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، کارروائی ٹانک کے علاقے رنوال میں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button