پٹرول 310 روپے لٹر، فی یونٹ بجلی 40 روپے تک ہو جائے گی

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ہماری حکومت بجلی کی قیمت 16 روپے چھوڑ کر گئی، اگلے ماہ کے اندر بجلی فی یونٹ 40 روپے تک ہو جائے گی، پٹرول کی قیمت 300 سے 310 روپے تک فی لٹرتک جائے گی، اوگرا کے مطابق گیس صارفین کے بلوں میں 400 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔ جس کا بل 1350روپے ماہانہ اس کا بل 3400 روپے ہوجائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایگری کلچرمیں چاراعشاریہ چارگروتھ ہوئی، یہ کس کوبیوقوف بنارہے ہیں اکنامک سروے پڑھ لیں، بجٹ خسارہ2 ۔4 ہزار ارب روپے ہے، نمبرکبھی جھوٹ نہیں بولتے، ان کا منہ چڑھائیں گے۔
ہماری گروتھ 6 فیصد اور یہ 5 فیصد گروتھ کی بات کررہے ہیں۔ ہم نے سب سے زیادہ 5۔5 ملین افراد کو روزگاردیا، ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا، حکومت سے کہتا ہوں کس کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ بینکوں کے ٹیکس ریٹ انہوں نے بڑھا دیئے ہیں، مہنگائی اس وقت 4۔13 فیصد پر ہے، مفتاح اسماعیل کل سے بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک جائے گی۔ یہ 750ارب کی پٹرولیم لیوی لگائیں گے، پٹرولیم لیوی لگنے سے مہنگائی کا ایک اورطوفان آئے گا۔اس بجٹ سے دوکروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے، انھوں نے ہمارے سارے پروگرام بند کردئیے ہیں، مزدور کی کم ازکم اجرت کا کہیں ذکر نہیں ہے، ان کا مقصد معیشت ٹھیک کرنا نہیں اپنی چیزیں بہتر کرنی تھی۔

Related Articles

Back to top button