پیٹرول 7، ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

حکومت کی جانب سے پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے تاہم پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔

وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button