ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

دنیا کے مقبول ترین ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے تنظیم اسلامی کے مرحوم بانی اور مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کر دینے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ یہودیوں کے ہفتہ وار جریدے ’دی جیوز کرونیکل‘نے دعویٰ کیا کہ

امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈاکٹر اسرار کی ویڈیو دیکھتا تھا،

یاد رہے کہ ریاست ٹیکساس میں رواں برس جنوری کے دوران یہودی عبادت گاہ میں ملک فیصل اکرم نامی شخص نے چار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اسے دس گھنٹے کے محاصرے کے بعد ایف بی آئی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ یرغمالی بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ملک فیصل کا تعلق برطانیہ کے شہر بلیک برن سے تھا، ہفتہ وار جریدے دی جیوز کرونیکل کا دعویٰ ہے کہ انھیں ملک فیصل کی فیملی نے بتایا تھا کہ وہ یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار کی ویڈیو دیکھتا تھا، لہکن تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے چینل پر پابندی لگانا ذیادتی ہے کیونکہ اسکے لاکھوں سبسکرائبرز تھے۔

 

ڈاکٹر اسرار کے چینل کے ایک پارٹنر آصف حمید نے بتایا کہ یہ تو ایسا ہے جیسے پب جی گیم دیکھ کر والدین کو مارنے والوں کا ذمہ دار پب جی بنانے والوں کو قرار دیا جائے یا ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر کوئی اقدام لینے والے کا ذمہ دار فلم بنانے والوں کو سمجھا جائے، ڈاکٹر اسرار کی یہ تقاریر اب کی تو نہیں ہیں، وہ کئی سال پرانی ہیں، وہ قرآن و احادیث کی روشنی میں بات کرتے تھے، قرآن میں جو یہودیوں کا ذکر ہے اس کا حوالہ دیتے تھے۔ انکا اصرار ہے کہ ڈاکٹر اسرار نے کبھی کسی کو بھڑکانے والی بات نہیں کی، انکا کہنا تھا کہ تنظیم اسلامی قانون کو ہاتھ میں جیسے ہر ایکشن کی مذمت کرتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل‘ بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔
Dr. Israr Ahmed’s reason for closing channel came to light | video

Related Articles

Back to top button