کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 12 دہشتگرد گرفتار

 سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق پنجاب کے اضلاع سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اورگوجرانوالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، دستی بم اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button