کرونا نے مزید 11 افراد کی جان لے لی

پاکستان میں کرونا سے 11 افراد ہلاک اور 515 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 148 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 515 افراد کرونا وائرس سے متاثر اور 11 افراد وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 1.16 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 28,507، ​​مریضوں کی کل تعداد 1,275,673 اور فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک بھر میں 1,024 مریض 24 گھنٹوں کے اندر صحت یاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 12 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button