کرونا کے مثبت کیسز میں اضافہ، 163 افراد کی حالت تشویشناک

کرونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھانا شروع کر دیا، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصدریکارڈ کی گئی۔
ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button