کر اچی کیلئے بجلی 11.39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا کوشہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی 11 روپے 39 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے 39 فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے، جس پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔
ادھرسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے بھی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت 213 ارب روپے تھی۔

درخواست کے مطابق ملک میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت فی یونٹ 36 روپے 20 پیسے، کوئلے سے 20 روپے 80 پیسے، مقامی گیس سے 8 روپے 92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے جبکہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

Related Articles

Back to top button