کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کر دی

قومی شاعر علامہ اقبال کی بہو جسٹس(ر) ناصرہ اقبال نے کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کر دی ہے۔

ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نےلانگ مارچ میں جانے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کا کہنا تھانہ میں تو کسی مارچ میں شریک ہورہی ہوں اور نہ کسی کو اس کی دعوت دے رہی ہوں، سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، جعلی خبر پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں شکایت جمع کراؤں گی۔

Related Articles

Back to top button