کوہ سلیمان رینج میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ

بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

اسلام آباد، پشاور اور  سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا  اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

ہُنڈا کو پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ کیوں بند کرنا پڑ گیا؟

Related Articles

Back to top button