یاسمین راشد کی اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف درخواست

پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینئر پارٹی رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف عدالت اعظمیٰ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کی گرفتاری پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اعظم سواتی کے خاندان پر ظلم ہوا جس کا از خود نوٹس لیا جائے۔

یاسمین راشد نے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بھی ایک پٹیشن دائر کروں گی، رانا ثناء اللّٰہ نے خواتین کے ساتھ جو سلوک رکھا ہے، اس پر تمام خواتین احتجاج کریں گی، ہمیں امید ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے، معیشت تباہ ہو گئی ہے، عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی بات کی تو ان کا بُرا حال ہو گیا۔

Related Articles

Back to top button