12 ربیع الاول اتوار9 اکتوبر کو ہو گی

ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔

رابیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا، اس کے ساتھ ساتھ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ کو ہو گی اور 12 ربیع الاول بروز اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔

کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 1444 ہجری 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول بروز اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔

دریں اثنامرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر بتایا گیا کہ ربیع الاوّل 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس 26 ستمبر کو کوئٹہ میں جاری ہے، دیگر زونل اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر جن میں وزارت مذہبی امور اور وزارت مذہبی امور بھی اسلام آباد شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button