امریکی سفیر عمران خان سے بھی ان کے گھر پر ملاقات کرتے رہے

پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر بھی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتا رہا ہے کیا ان کو بھی غدار کہا جائے، عمران خان میرے سامنے آئیں، جس پرویز الٰہی کو ڈاکو کہتے تھے اسی کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا گیا۔
لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب عدم اعتماد پیش ہو جائے تو اسمبلیاں نہیں‌ توڑ سکے، اب نیا پاکستان چودھری پرویز الٰہی بنائیں گے؟ عمران خان کو جتنا میں جانتا ہوں کوئی اور نہیں‌ جانتا ، مجھے اس لیے جیل میں ڈالا گیا کہ میں بزدار کے خلاف تھا۔
انھوں‌ نے کہا کہ میں سچ بولوں گا جس میں ہمت ہے آئے میرا سامنا کرے، عمران خان خدا کا خوف کریں ، اس ملک پر رحم کریں، اصلیت ساری قوم دیکھے گی ، علیم خان کا مستقبل جو اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا، جب چار بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب پتہ چل جائے گا۔
علیم خان نے کہا کہ پنجاب میں 3-3 کروڑ میں ڈپٹی کمشنر لگتے رہے ہیں، عمران خان کے حواریوں‌ کا جدوجہد میں کوئی کردار نہیں ہے، میرے خلاف کرپشن کے اتنے ثبوت تھے تو ریفرنس کیوں نہیں بنا۔

Related Articles

Back to top button