ڈپٹی سپیکر قومی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ٹوئیٹر پر آمنے سامنے

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئیٹر پر لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا، دوست محمد مزاری نے قاسم سوری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکارکردیا۔
دوست محمد مزاری نے لکھا کہ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہو سکتا، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگا دیں بعد ازاں قاسم سوری نے دوست محمد مزاری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا اور لکھا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہئے ہوتا ہے۔

قاسم سوری نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کے نام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں، اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پرسپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے

بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے تھے۔

Related Articles

Back to top button