تفتیشی ماہرین کے مطابق مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تفتیشی ماہرین نے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کرلیا بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پر نہ صرف پتھراؤ کیا گیا بلکہ گولیاں بھی چلائی گئیں۔
سابق وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے، اگرمریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔
شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بے روزگاری اوربھوک کا جواب دیں، شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثوں کا جواب دیں، ن لیگ کی فکرنہ کریں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔نیب کے لاہور دفتر کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس روانہ کردیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہ مریم نواز نیب پیشی پر بیان ریکارڈ کرانے نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ پتھراؤ کرنے گئی تھیں، نیب ان سے بدعنوانی سے متعلق سوالات پوچھ رہا ہے اور وہ جواب دینے کی بجائے کہتی ہیں کہ مجھے کیوں بلایا، انہیں چاہیے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں کہ یہ جائیداد میری نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کی ساری جدوجہد باہر جانے کیلئے ہے جب انہوں نے دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان انہیں کسی قیمت پر باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے پھر انہوں نے بات کی، میڈیا نے بھی پتھروں کے تھیلے دکھا کر انہیں زیرو کر دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت ہٹاؤ سب کو فائدہ ہو گا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی چاہتی ہیں کہ نیب کو ختم کر دیا جائے، دونوں جماعتوں کو معلوم ہے کہ نیب ختم ہو گیا تو ان کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے اسلئے دونوں جماعتیں بڑا قدم اٹھانے کیلئے تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button