الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ دھرنے کی کال دونگا، الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
جماعت کے یوم تاسیس کے موقع پر جاری پیغام میں عمران خان نے کارکنوں اور ووٹرز کو پارٹی کی 26 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوکہا کہ چند ہفتے میں کال دوں گا اورسب نے اسلام آباد آنا ہے ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا ہم اسلا م آباد میں ہی رہیں گے۔ جماعت کے یوم تاسیس پر جاری پیغام میں عمران خان
عمران خان کا کہنا تھاہمارا مقصد نظریہ پاکستان کے تحت نیا پاکستان بنانا تھا، تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اصول ہیں، پہلا خوددار پاکستان، کسی کی غلامی نہیں کرنی، دوسرا فلاحی ریاست جہاں کمزور طبقے کی مدد کی جائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور این آراو لے کر بیٹھ جائے اورغریب کو سزا ملے، چاہتے ہیں قانون سب کے لیے برابر ہو۔

Related Articles

Back to top button