سابق حکومت کے معاہدے سے نکلیں گے تو ڈالر نیچے آئیگا

ڈالر کے تاریخی سطح پر پہنچنے کے ردعمل میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے معاہدے سے نکلیں گے تو ہی ڈالر نیچے آئے گا، وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی پرواز اور مہنگائی میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور پھر اس کی خلاف ورزی کے اثرات ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان معیشت کو جس نہج پر چھوڑ کرگئے ہیں، اسے واپس لانا آسان کام نہیں، لیکن انشاءاللہ تعالیٰ ہم اسے واپس ضرور لے کر آئیں گے، پٹرول پر سبسڈی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو شدید مالی دباؤ سے دوچار کیا، اتنا بڑا خسارہ کوئی بھی حکومت برداشت نہیں کرسکتی، اسی وجہ سے تمام مارکیٹوں میں ہلچل ہوئی اور مہنگائی پھیل رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا، 71 سال میں پاکستان نے جتنا مجموعی قرض لیا، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں اس کا 80 فیصد قرض لیا، ساڑھے تین سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا، جس کی وجہ سے پاکستان کی حکومت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوئی۔

Related Articles

Back to top button