عامر لیاقت کو کروڑوں روپے کے عوض چوتھی شادی کی پیشکش


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کی آفر بھی مل گئی ہے۔ عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کرنے اور الزامات کی بھرمار پر سوشل میڈیا پر آج کل کافی زیر بحث ہیں۔ لیکن علیزے نامی لڑکی نے ان کی مقبولیت کو اور زیادہ بڑھاتے ہوئے یوٹیوب پر عامر لیاقت کو کروڑوں روپے کے عوض چوتھی شادی کی پیشکش کر دی ہے، جی ہاں! وہی عامر لیاقت جن کی ننگی ویڈیوز نے آج کل ٹوئیٹر پر خوب دھوم مچا رکھی ہے لیکن علیزے نامی لڑکی نے انہیں انتہائی کامیاب انسان قرار دیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میز بان عامر لیاقت حسین کو شادی کی پیشکش کرنے والی لڑکی علیزے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، علیزے نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ علیزے کا کہنا تھا کہ دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آج تک ان کے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔

علیزے نے کہا کہ عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، عامر لیاقت کو پھنسایا جا رہا ہے، ان پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں، دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بنا کر دے سکتی ہوں۔ دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں شادی کی تھی اور 7 مئی کو دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگرچہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت حسین نے خبر کو جھوٹا قرار دیا لیکن بعد ازاں اہلیہ کے خلاف شرمناک الزامات کی مبینہ آڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے کردار کشی کیے جانے کے بعد دانیہ شاہ نے بھی شوہر کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر الزامات کی بارش کی، عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر متعدد وائس کلپس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مبینہ آڈیو کلپس دانیہ شاہ کی ہیں، جن سے متعلق انہیں شادی کے بعد علم ہوا کہ وہ ’’بدکردار‘‘ خاتون ہیں، ٹی وی میزبان نے متعدد وائس کلپس شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر دانیہ شاہ کو دوسرے لوگوں سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، کلپس میں وہ ’’غیر مہذب‘‘ اور ’’ناشائستہ‘‘ باتیں کرتی سنائی دیں۔

کلپس کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں دانیہ شاہ کے ’بدکردار‘ ہونے سے متعلق شادی کے بعد علم ہوا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس سے بھی زیادہ ثبوت موجود ہیں، آڈیو کلپس کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دانیہ شاہ اور ان کے اہل خانہ کی بھی کردارکشی کی۔

متعدد وائس کلپس شیئر کیے جانے کے بعد دانیہ شاہ نے بھی مبینہ طور پر عامر لیاقت کی آڈیو کلپس شیئر کیں، جن میں وہ ان پر سخت غصے میں چِلاتے سنائی دیئے، متعدد کلپس میں مبینہ طور پر عامر لیاقت کو انتہائی غصے میں دانیہ شاہ پر چِلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

دانیہ شاہ نے کلپس کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کرنے کے منفی اثرات ایسے ہی ہوتے ہیں، علاوہ ازیں دانیہ شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی جانب سے ظلم و تشدد کرنے کے تمام ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر وہ انہیں سامنے لائیں گی۔

Related Articles

Back to top button