بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ اور طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ ہو گیا، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے، جبکہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔
اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،

Related Articles

Back to top button