دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کا تاثرمسترد کر دیا

دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری مکمل قومی اتفاق رائے کی حامل ایسی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصلہ فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button