ماہرہ خان نے دوسری شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟


35 سالہ سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوبارہ گھر بسانے کے لیے قطعاً تیار نہ تھیں تاہم جب سلیم کریم سے رغبت محسوس ہوئی اور پھر انہیں یہ یقین ہو گیا کہ اس شخص نے میرے دل میں جگہ بنا لی ہے تو میں نے دوبارہ سے گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا۔
اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا ہے کہ علی عسکری سے شادی ختم ہونے کے کئی برس بعد پہلی بار جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کی زندگی میں کوئی کمی ضرور ہے تو میں نے سلیم کریم کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک میں اس نئے رشتے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ سلیم کریم ان کی زندگی میں داخل ہو چکے ہیں کیونکہ وہ ان کے دل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ ماہرہ نے پرعزم لہجے میں کہا کہ اب میں اپنے اس تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا ارادہ کر چکی ہوں۔ ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگرچہ آج بہت سے لوگ انہیں انتہائی کامیاب انسان سمجھتے ہیں لیکن ماہرہ کے بقول ان کے گھر والے آج بھی انہیں ایک چھوٹی سی لڑکی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔ ماہرہ کہتی ہیں کہ اگر میری فیملی کو یہ محسوس ہو کہ مجھ میں ذرا برابر بھی غرور آگیا ہے تو وہ مجھے میرا ماضی یاد دلاتے ہیں۔ ماہرہ کہتی ہیں کہ الحمدللہ میرے اندر ذرہ برابر بھی تکبر نہیں اور میں ہمیشہ ایسا ہی رہنا چاہتی ہوں۔
ماہرہ نے بتایا کہ ان کے نزدیک بیٹے، والدین اور بہن بھائیوں کے بعد زندگی کی سب سے بڑی نعمت ان کے دوست ہیں۔ وہ سکول، کالج اور یونیورسٹی کے زمانے کے دوست ہو یا پروفیشنل لائف کے،،، ماہرہ کہتی ہیں کہ میں آج بھی اللہ رب العزت کا بے انتہا شکر کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اتنی عزت اور مقام سے نوازا۔
اپنی خواہشات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میری بڑی خواہش اوردعا ہے کہ میں مزید صبر کرنا سیکھ جاؤں۔ کیریئر کے حوالے سے اپنی بڑی خواہش بتاتے ہوئے ماہرہ خان کہا کہ انہیں پی ٹی وی کے ڈرامہ بے حد پسند ہیں۔ میری بڑی خواہش ہے کہ مجھے پی ٹی وی پر پرائم ٹائم ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملے۔ پھر پرعزم لہجے میں کہا انشاءاللہ وہ دن آئے گا کہ جب میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آٹھ بجے والے ڈرامے میں کام کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button