عمران نے میرا کو امریکہ کے پاگل خانے سے کیسے نکلوایا

معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں امریکہ کے ایک پاگل خانے سے رہائی دلوانے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید احمد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ پچھلے برس کا ہے جب عمران وزیراعظم اور شیخ رشید وزیر داخلہ تھے۔ یاد رہے کہ جب وہ پچھلے برس امریکہ گئیں تو پاگل ہو گئیں جس کے بعد انہیں مینٹل ہسپتال میں داخل کروانا پڑا تھا۔ میرا کے امریکہ میں پاگل خانے داخل ہونے کی خبر ان کی والدہ نے میڈیا پر بریک کی تھی۔

 

بعد میں انھوں نے بتایا تھا کہ میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔ میرا نے کہا کہ پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں مجھے بند کر دیا گیا، میں ساری رات چیختی اور پکارتی رہی، وہ بہت ہی ڈرؤانی اور منحوس رات تھی، میں رات بھر مدد کے لیے پکارتی رہی اور کوئی میری مدد کو نہ آیا، اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی اور پھر جا کر میری جان چھوٹی۔

 

اپنے مخصوص لہجے میں گلابی انگریزی بولنے اور اپنی ادائوں سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کی بڑی وجہ اچھی سوچ، اچھا اخلاق، اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میرا انٹرویو دیتی نظر آ رہی ہیں، خاتون نے میرا سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے آپ دن بہ دن خوبصورت اور پیاری کیوں ہوتی جا رہی ہیں؟ اس پر میرا نے جواب دیا کہ میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، انسانیت کی خدمت اور لوگوں کی مدد کرنا۔ میرا نے کہا کہ میں ایک اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں، اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button