2022 میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیا گوگل کیا گیا؟

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر پاکستانیوں کی جانب سے رواں برس تلاش کی جانے والی خبروں، شخصیات، فلموں اور ڈراموں کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستانیوں نے گوگل پر مزیدار کھانے پکانے کی ترکیبوں، ٹیکنالوجی آلات، الفاظ اور خبروں کو بھی تلاش کیا۔ گوگل ہر سال کے اختتام پر پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں سرچ کی جانے والی چیزوں، الفاظ، خبروں، شخصیات اور فلموں و ڈراموں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس سال کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ فلم سے متعلق معلومات تلاش کیں جبکہ اسکے بعد نسیم شاہ کی شخصیت سے متعلق معلومات کو ڈھونڈا گیا۔

گوگل پر تلاش کی جانے والی فلموں میں ہائوس آف دی ڈریگن، صنف آہن، قائد اعظم زندہ باد، دی بیٹ مین، لندن نہیں جاؤں گا، ڈاکٹر سٹرینج، بلیک ایڈم، مس مارویل، اور مولا جٹ شامل ہیں۔ سرچ انجن پر تلاش کی جانے والی شخصیات اور پلیٹ فارم میں اینکر پرسن عمران خان، فیس بک، اظہر علی، اے ایف پی، امبر ہرڈ، شاداب خان، پی سی بی، شہباز شریف، کرکٹر محمد رضوان، کرکٹر افتخار احمد، سلمان رشدی، اعر کرکٹر نسیم شاہ شامل ہیں۔

 گوگل پر ٹاپ ٹرینڈز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022، ایشیا کپ 2022، پی ایس ایل 7، میلبورن ویدر، کلائی میٹ چینج، احساس پروگرام، ارشد شریف، عامر لیاقت، کوئین الزبتھ، اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button