نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے خلع کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا

معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے خلع لینے کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نواز الدین کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے نوٹس بھیج دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔
وکیل کے مطابق یہ نوٹس 7 مئی کو عالیہ صدیقی کی جانب سے نواز الدین صدیقی کو بھیجا گیا، نواز الدین صدیقی نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، میرا خیال ہے وہ اس نوٹس کو نظر انداز کررہے ہیں، نوٹس میں عالیہ نے نواز الدین سے خلع مانگنے کے ساتھ خرچہ دینے کا مطالبہ بھی کیا‘۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ’میں اس نوٹس کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ نواز الدین صدیقی کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور وہ ان کے اور ان کی فیملی کےلیے کافی حساس ہوسکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ کی شادی کو 10 سال کا عرصہ ہوچکا ہے، ان کے دو بچے بھی ہیں۔
2017 میں یہ افواہیں سامنے آئیں تھی کہ ان دونوں کے تعلقات خراب ہورہے ہیں جب کہ ان کی طلاق بھی ہورہی ہے تاہم ونوں نے ہی ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔ عالیہ صدیقی نے اس حوالے سے بتایا کہ ’مجھے نواز سے ایک نہیں بلکہ کئی مسائل ہیں اور وہ سب خاصے سنگین ہیں‘۔
عالیہ کے مطابق ان کے تعلقات شادی کے ایک سال بعد 2010 سے ہی خراب ہونا شروع ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button