مسلم لیگ ق کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

ق لیگ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاوت کے بعد اے پی سی کی تاریخ طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے بھی اے پی سی بلائی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button