کرونا کے مزید 78 مثبت کیسز سامنے آگئے

24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 78 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 11 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

Back to top button